Skip to main content

Posts

Featured

ڈئیر ڈائری

  مختلف ادوار میں مختلف لوگ ہماری زندگیوں میں داخل ہوتے ہیں۔ روزانہ ناجانے کتنے چہرے ہماری آنکھوں کے سامنے سے گزرتے ہیں۔ بلا شبہ ان میں سے کچھ چہرے بے حد حسین ہوتے۔ لیکن بہت کم چہرے ایسے ہوتے ہیں جو عام سے خدوخال رکھنے کے باوجود ہمیں اس قدر بھاتے ہیں کہ آنکھ بار بار اُنھیں دیکھنے کی تمنا کرنے لگتی ہے۔ ان چہروں کا تعلق بلا واسطہ یا بلواسطہ طور اُن روحوں سے ہوتا ہے جن سے ہم آشنا ہوتے ہیں۔ ہاں! وہی روحیں جن سے ہم نے دوبارہ ملاقات کا عہد کر رکھا ہوتا ہے۔ وہی روحیں جن سے ہمارا ملنا لکھا جا چکا ہے۔ ٭٭٭٭٭ 02 جون 2018 "امتحان سے فارغ ہوئے ایک ہفتہ کچھ دن زائد ہو چکے ہیں۔   گزشتہ ہفتہ محض آرام اور نیند پوری کرنے میں گزر گیا۔   امتحانات کی وجہ سے جسم تھکاوٹ کا شکار جبکہ طبیعت بوجھل معلوم ہو رہی تھی۔ لیکن الحمدُاللہ اب مکمل ہشاش بشاش ہوں۔ گھرمیں رہتے ہوئے بوریت دور کرنے کا سب سے بہتر اور سود مند طریقہ مطالعہ کتب تھا۔ لیکن میرے شیلف میں سجی تمام کتابوں کو میں متعدد دفعہ پڑھ چکا تھا۔   ضرورت تھی تو نئی کتابوں کی۔ چونکہ اُردو بازار گھر سے کافی دور تھا لحاظہ روز روز کتا...

Latest posts