کبھی ناراض مت ہونا!

کبھی ناراض مت ہونا، گلے چاہے بہت کرنا
رلانا اور بہت لڑنا
سنو ناراض مت ہونا ۔۔۔۔

کبھی ایسا جو ہوجائے، کہ تیری یاد سے غافل
کسی لمحے جو ہو جاؤں
بنا دیکھے تیری صورت
کسی شب میں جو سو جاؤں
تو سپنوں میں چلے آنا، مجھے احساس دلانا
سنو ناراض مت ہونا ۔۔۔۔

کبھی ایسا جو ہو جائے، جنہیں کہنا ضروری ہو
وہ مجھ سے لفظ کھو جائیں
آنا کو بیچ مت لانا، میری آواز بن جانا
کبھی ناراض مت ہونا۔۔۔

Comments

Popular Posts