زہے قسمت تری محفل سے جو پیغام آیا ہے

زہے قسمت تری محفل سے جو پیغام آیا ہے
مریض عشق کی خاطر شفا کا جام آیا ہے

یہ جزب عشق ہے میرا کہ تیرا حسن کا صدقہ
زہے دل نے لہو اگلا جو تیرا نام آیا ہے

لگا تیر محبت جب دعا نکلی میرے دل سے
تمہاری یاد رنگیں کا مجھے انعام آیا ہے

انہی نے خط لکھا مجبور ہو کر سوز الفت سے
میرا درد جگر آخر کو میرے کام آیا ہے

Comments

Popular Posts