تمہارے خط میں اک نیا سلام کس کا تھا؟
تمہارے خط میں اک نیا سلام کس کا تھا؟
نہ تھا وہ رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا؟
وہ قتل کر کے مجھ سے پوچھتے ہیں
یہ کام کس نے کیا ہے؟یہ کام کس کا تھا؟
وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے
تمہیں یاد ہے کچھ، یہ کلام کس کا تھا؟
رہا نہ دل میں وہ بےدرد اور درد رہا
مقیم کون ہوا، مقام کس کا تھا؟
نہ پوچھ گچھ تھی کسی کی وہاں نہ آؤ بگھت
تمہاری بزم میں کل، اہتمام کس کا تھا؟
تمام بزم جسے سن کے رہ گئی مشتاق
کہو وہ تزکرۂ نا تمام کس کا تھا؟
گزر گیا وہ زمانہ،کہوں تو کس سے کہوں
خیال دل کو میرے صبح و شام کس کا تھا؟
داغ دہلوی
نہ تھا وہ رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا؟
وہ قتل کر کے مجھ سے پوچھتے ہیں
یہ کام کس نے کیا ہے؟یہ کام کس کا تھا؟
وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے
تمہیں یاد ہے کچھ، یہ کلام کس کا تھا؟
رہا نہ دل میں وہ بےدرد اور درد رہا
مقیم کون ہوا، مقام کس کا تھا؟
نہ پوچھ گچھ تھی کسی کی وہاں نہ آؤ بگھت
تمہاری بزم میں کل، اہتمام کس کا تھا؟
تمام بزم جسے سن کے رہ گئی مشتاق
کہو وہ تزکرۂ نا تمام کس کا تھا؟
گزر گیا وہ زمانہ،کہوں تو کس سے کہوں
خیال دل کو میرے صبح و شام کس کا تھا؟
داغ دہلوی
Comments
Post a Comment