ساز یہ کینہ ساز کیا جانیں

ساز یہ کینہ ساز کیا جانیں
ناز والے نیاز کیا جانیں

اب کسی در کی جبہ سائی کی
شیخ صاحب نماز کیا جانیں

شمع رو آپ گو ہوئے لیکن
لطف سوز گدا کیا جانیں

جو رہ عشق میں قدم رکھیں
وہ نشیب و فراز کیا جانیں

پوچھیے مے کشوں سے لطف شراب
یہ مزا پاک باز کیا جانیں

حضرت خضر جب شہید نہ ہوں
لطف عمر دراز کیا جانیں

جن کو اپنی خبر نہیں اب تک
وہ مرے دل کا راز کیا جانیں

جو گزرتے ہیں داغ پر صدمے
آپ بندہ نواز کیا جانیں

داغ دہلوی

Comments

Popular Posts